تازہ ترینپاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی سرمایہ کاری وفد کو سازگار کاروباری ماحول کی یقین دہانی

وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کی اور سازگار کاروباری ماحول، تیز تر و پائیدار عملدرآمد اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنا کر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سرمایہ کاروں کے اعلی سطح کے وفد نے جینٹری بیچ کے زیر قیادت ملاقات کی۔

اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، عبد العلیم خان، عطا اللہ تارڑ، وزیر مملکت علی پرویز ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اور امید افزا اقتصادی صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سازگار کاروباری ماحول، تیز تر و پائیدار عملدرآمد اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنا کر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker