پاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی کے امیدوار کو تیر کی جگہ چینک کا نشان الاٹ

پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے پارٹی امیدوار فیاض بھٹی کو چینک کا نشان دینے پر چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

پیپلزپارٹی کے امیدوار فیاض بھٹی کو پی پی163 لاہور سے تیر کے بجائےچینک کا نشان دیا گیا جس پر پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو خط لکھ دیا۔

خط کے مطابق فیاض بھٹی نے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جمع کرایا لیکن انہیں آزاد کہہ کر چینک کا نشان دیا گیا۔

سینیٹر تاج حیدرکے خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر فیاض بھٹی کو تیر کا نشان الاٹ کرے۔

اس کے علاوہ سینیٹر تاج حیدر نے خط میں یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن تحقیقات بھی کرائے کہ کیسے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو چینک کا نشان دیا گیا۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو انتخابات شیڈول ہیں اور الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker