پاکستانتازہ ترین

غزہ کیلئے پاکستان سے بھیجی گئی 20 ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ اُردن پہنچ گئی

مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کیلئے پاکستان سے بھیجی جانے والی امدادی سامان کی چوتھی کھیپ اُردن پہنچ گئی۔

20 ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ گزشتہ روز پاک فضائیہ کی خصوصی پرواز سے روانہ کی گئی تھی۔

امدادی سامان میں سرجیکل طبی سامان، خشک کھانے کی اشیا اورحفظان صحت کی کٹس شامل ہیں۔

اُردن میں پاکستان کے سفیر اور اُردن کے چیف آف ائیرفورس نے امدادی سامان وصول کیا۔

یہ امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لیے غزہ روانہ کردیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker