پاکستانPunjab

ملتان: شجاع آباد میں دریائے چناب پر شگاف پُر کرنے کےدوران 3 مزدور ریلے میں بہہ گئے

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں دریائے چناب پر سُپربند میں 80 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا۔

شگاف پُر کرنے والے 3 مزدور ریلے میں بہہ گئے ، ریسکیو  کے عمل کے دوران  2 مزدوروں کو  بچا لیا گیا  جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

شگاف پُر کرنے کے لیے  مشینری طلب کرلی گئی، بند ٹوٹنے سے بستی مٹھو ، سومن اور بستی بنگالا متاثر ہوگئے، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے ۔

یاد رہے کہ ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا کو بھی چاروں جانب سے سیلابی پانی نے گھیر لیا ہے اور شہر کو بچانے کے لیے عوام کا ہنگامی بنیادوں پر انخلا جاری ہے۔

سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کا کہنا ہے کہ جلال پور پیروالا کے چاروں اطراف پانی ہے، تحصیل جلالپور کے 90 فیصد نواحی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker