پاکستانتازہ ترین

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 8 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا، مارے گئے دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker