پاکستانتازہ ترین

لاہور بورڈ نےکل ہونے والے انٹرکے پرچے ملتوی کردیے

لاہور بورڈ نے کل 23 اپریل کو ہونے والے انٹر کے پرچے ملتوی کردیے۔

لاہور بورڈ کی جانب سے 23 اپریل بروز منگل کو ہونے والے پرچے ملتوی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انٹر کے ملتوی ہونے والے پرچے 24 مئی کو لیے جائیں گے۔

لاہور بورڈ کے تحت کل ہونے والا میٹرک کا فزکس کا پریکٹیکل بھی ملتوی کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک کا فزکس کا پریکٹیکل 15 مئی کو لیا جائےگا۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر کی آمد پر کراچی کے بعد لاہور میں بھی کل (بروز منگل) مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 23 اپریل کو چھٹی کا اطلاق صرف ڈسٹرکٹ لاہور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سول سیکرٹریٹ سے منسلک محکموں میں تعطیل نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker