پاکستان

اسلام آباد اور پنڈی سمیت مختلف شہروں 5.2 شدت کا زلزلہ

ملک کے مختلف شہروں  میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق   اسلام آباد،  راولپنڈی سمیت پشاور،  مانسہرہ  اور ایبٹ آباد کے گردونواح میں بھی  میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس کئے گئے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہےکہ زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker