پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف سے چینی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانےکے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی نائب وزیر خارجہ نے علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔

چینی نائب وزیرخارجہ نے سی پیک منصوبوں کے لیے سکیورٹی انتظامات پر چین کے اطمینان سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانےکے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔

چینی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین ہر طرح کےحالات میں اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات علاقائی امن و استحکام کی مشترکہ سوچ پر قائم ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات دونوں ملکوں کے عوام کی خوشحالی کی مشترکہ سوچ پر قائم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker