پاکستان

مری میں ظہرانہ، نواز شریف کو دیکھتے ہی بیلا روس کے صدر نے بانہیں کھول کر گلے لگایا

مسلم لیگ (ن) کے صدرنوازشریف سے بیلا روس کے صدر الیگزینڈرلوکاشنکو نے ملاقات کی۔

نواز شریف کی جانب سے بیلاروس کے صدر کے اعزاز میں مری میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ نوازشریف نے وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ گرمجوشی سے بیلا روس کےصدر کا استقبال کیا۔

ن لیگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نواز شریف کو دیکھتے ہی بیلا روس کے صدر نے بانہیں کھول کر انہیں گلے لگایا اور گفتگو میں کہا کہ طویل عرصے بعد اپنے بھائی سے ملاقات پربےحد خوش ہوں۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی موجود تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker