پاکستانتازہ ترین

بی پی ایل ٹیم مالک نے شعیب ملک کیخلاف میچ فکسنگ کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے میچ فکسنگ میں متعلق ہونے سے متعلق خبروں پر بنگلادیش پریمیئر لیگ کی ٹیم فورچیون باریشال کے مالک کا بیان سامنے آگیا ہے۔

بی پی ایل کے ایک میچ میں شعیب ملک نے بولنگ کے دوران لگاتار تین نو بالز کروائی تھیں جس کے بعد ان سے متعلق میچ فکسنگ کے الزامات سامنے آئے تھے۔

مالک فورچیونز باریشال میزان الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ شعیب ملک کے خلاف میچ فکسنگ سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، شعیب ملک ایک اچھے کرکٹر ہیں، انہوں نے ہماری ٹیم کے لیے بہترین کھیل پیش کیا ہے۔

مالک فورچیون باریشال نے مزید کہا کہ شعیب ملک ایک سینئر کرکٹر ہیں ہمیں ان کی عزت کرنی چاہیے اور وہ عزت کرنے کے لائق ہیں۔

شعیب ملک کا بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں سفر ختم

یاد رہے کہ شعیب ملک 3 روز قبل بی پی ایل کا میچ کھیلنے کے بعد بنگلا دیش سے ٹی ٹین لیگ کھیلنے متحدہ عرب امارات چلے گئے تھے۔

شعیب ملک کی ٹیم فورچیون باریشال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شعیب کو اگلے میچ سے پہلے واپس آنا تھا لیکن اب انہوں بتایا ہے کہ وہ 4 فروری کو آئیں گے، ٹیم سمجھتی ہے کہ بہتر ہے شعیب ملک مزید نہ کھیلیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker