جرم

گھوٹکی: کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران 50 لاکھ روپے انعامی رقم والا انتہائی مطلوب ڈاکو بھی ہلاک

گھوٹکی: رونتی کے کچے کے علاقوں میں ڈاکووں کے خلاف آپریشن کے دوران اب تک انتہائی مطلوب ڈاکو سمیت 12 ڈاکوؤں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ نے بتایا کہ رونتی کے کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران ڈاکو شاہو کوش مارا گیا، وزیر داخلہ پنجاب نے ڈاکو شاہو کوش پر 50 لاکھ روپے انعام روپے رکھا تھا۔

ڈی آئی جی سکھر کا کہنا ہے کہ شاہو کوش رحیم یار خان میں12 پولیس اہلکاروں کی شہادت کا ملزم تھا، ہلاک ڈاکو سندھ اور پنجاب پولیس کو 30 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker