انٹرنیشنلتازہ ترین

غزہ میں اسرائیلی فوج کی شدید بمباری سے مزید 165فلسطینی شہید

غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 165فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں نصر اور العمل اسپتال کے قریب شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی۔

رفح اور بریج کیمپ پر حملے میں مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی۔

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے 22 فلسطینیوں کو حراست میں لیا، مزید برآں جنوبی لبنان پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے 2 ارکان شہید ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں غزہ کی 85 فیصد آبادی بے گھر ہوچکی ہے جبکہ تباہی کے بعد قحط اور بیماریاں پھیلنے کے خدشات ہیں۔

یونیسیف نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے دوران 20 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی، جنگ زدہ علاقوں میں بچے کی پیدائش ایک اور زندگی کو جہنم میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker