پاکستانتازہ ترین

پی ڈی ایم حکومت نے بھی عمران کی طرح آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ پی ڈی ایم حکومت نے بھی عمران خان کی طرح 3 ماہ تک آئی ایم ایف معاہدےکی خلاف ورزی کی، سیاست کے لیے غلط معاشی فیصلےکا بوجھ نواز شریف اور شہباز شریف نہیں عوام اٹھا رہے ہیں۔

اسلام آبادکی نجی یونیورسٹی میں طلبا سے مکالمہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت میں 18 ماہ گزارے، جانتے ہیں کہ اسلام آباد بیوروکریسی کی کیا ذہنیت ہے، بیورو کریسی نہ خودکچھ کرنا چاہتی ہے اور نہ کسی کو کچھ کرنے دیتی ہے۔

بلاول نےکہا کہ ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، نواز شریف کو چوتھی بار چننے سے بھی منشور پر عمل درآمد نہیں ہوگا، نئی سوچ کے بغیر آپ اپنے منشور پر عمل نہیں کرسکتے، جو بھی الیکشن جیتے وہ انتقامی سیاست نہ کرے، اپوزیشن بھی حکومت کو چلنے دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker