پاکستانتازہ ترین

سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1400 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10گرام سونے کی قیمت بھی 1201 روپے اضافے سے ایک لاکھ86 ہزار 643 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر اضافے سے 2054 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker