پاکستانتازہ ترین

میرپورخاص: پی پی امیدوار پی ایس 46 ذوالفقار شاہ گاڑی پر فائرنگ سے زخمی

میرپورخاص میں پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے سندھ اسمبلی سید ذوالفقار شاہ کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رتنا بائی پاس کے مقام پر پیش آیا جس میں پی ایس 46 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار سید ذوالفقار شاہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ سید ذوالفقار شاہ کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال میں پیپلزپارٹی کےکارکن بڑی تعداد میں پہنچ گئے ہیں اور پولیس اور رینجرز کی نفری بھی اسپتال پہنچ گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker