پاکستانتازہ ترین

نواز شریف قومی اسمبلی کے ووٹ کیلئے شیرکے نشان پر ٹھپہ کیوں نہیں لگاسکیں گے؟

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف عام انتخابات میں قومی اسمبلی کا ووٹ شیر کے نشان پر کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔

مسلم لیگ ن کا انتخابی نشان شیر ہے اور نواز شریف اور شہباز شریف کا ووٹ این اے 128 لاہور میں رجسٹرڈ ہے۔

لیکن این اے 128 میں مسلم لیگ ن کا قومی اسمبلی کے لیے کوئی امیدوار کھڑا نہیں ہوا کیونکہ ن لیگ نے یہاں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی حمایت کا اعلان کیا ہے جن کا انتخابی نشان عقاب ہے۔

اس طرح نواز شریف اور شہباز شریف قومی اسمبلی کے لیے اپنا ووٹ شیرکے نشان پرکاسٹ نہیں کرسکیں گے تاہم صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 161 میں ن لیگ کے امیدوار عمر سہیل حصہ لے رہے ہیں۔

اسی طرح حمزہ شہباز کا ووٹ بھی این اے 128 میں رجسٹرڈ ہے اور وہ بھی یہاں قومی اسمبلی کا ووٹ عقاب کے نشان پر کاسٹ کریں گے۔

خیال رہےکہ قائد ن لیگ نواز شریف این اے 15 مانسہرہ اور این اے 130 لاہور سے الیکشن لڑیں گے جب کہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف این اے 123 لاہور اور این اے 132قصور سے الیکشن میں حصہ لیں گے جب کہ حمزہ شہباز این اے 118 لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker