مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے سابق صدر آصف زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے میں ن لیگ کی حمایت کے اعلان پرنواز شریف اوراپنی طرف سے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے مل کرپاکستان کو سیاسی، معاشی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔



