پاکستانتازہ ترین

مل کر چلیں گے اور معیشت پر توجہ دیں گے، ایم کیو ایم اور اے این پی میں اتفاق

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنماؤں میں اتفاق ہوا ہے کہ دونوں مل کر چلیں گے اور معیشت پر توجہ دیں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کا وفد ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید سے ملاقات کے لیے مردان ہاؤس پہنچا، وفد میں مصطفیٰ کمال ، ڈاکٹر فاروق ستار ، انیس قائم خانی اور دیگر موجود تھے۔

شاہی سید اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آج کراچی میں دیر پا امن کی دستاویز تحریر ہوئی ہے اور پاکستان کی دو اہم اکائیاں آج ایک ساتھ کھڑی ہیں، اس کا سب سے بڑا فائدہ اس ملک کو ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جان منی پاکستان کراچی ہے اور اے این پی اور ایم کیو ایم نے مل کر یہاں بد امنی کا سارا معاملہ بند کردیا ہے، ہمارے جو نمائندے جیتے ہیں وہ اے این پی کے بھی نمائندے ہیں کیونکہ یہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں یہ سیٹ شیئرنگ تھی۔

اس موقع پر شاہی سید کا کہنا تھا کہ اس شہر کے امن کے لیے مل کر بیٹھنا بہت ضروری تھا، الیکشن آتے جاتے رہتے ہیں، وہ اور ایم کیو ایم ساتھ مل کر چلیں گے اور اس ملک کی معیشت اور دیگر مسائل کے حل پر ہر توجہ دیں گے ،۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اٹھارہویں ترمیم کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ، جب تک ضلعوں کو ان کا حق نہیں ملےگا ان کی جدوجہد جاری رہی گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker