
اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ بلوچ طلبا کی بازیابی سے متعلق کیس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی 19 فروری کو طلبی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان، وزیر داخلہ، وزیر انسانی حقوق اور وزیر دفاع 19 فروری صبح 10 بجے عدالت میں پیش ہوں، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز بھی ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کی گزشتہ سماعت پر یقین دہانی کے باوجود بلوچ طلبا کو بازیاب نہیں کرایا گیا، ایسا لگ رہا ہے وفاقی حکومت قانون کی بالادستی میں دلچسپی نہیں رکھتی۔



