پاکستان
فیصل آباد ائیرپورٹ پر شہدکی آڑ میں منشیات دبئی اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی

فیصل آباد ائیرپورٹ پر شہد کی آڑ میں آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے فیصل آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شہد کی آڑ میں آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر مسافر کو گرفتار کرلیا۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق ایک مسافر دبئی جانے کے لیے فیصل آباد ائیرپورٹ پر پہنچا تھا۔
اے ایس ایف کے عملے نے چیکنگ کے دوران مسافر کے ٹرالی بیگ کو مشکوک قرار دیا، تلاشی کے دوران بیگ میں موجود سامان سے مائع آئس ہیروئن سے بھرے 5 جار برآمدکرلیےگئے۔
ملزم نے جار میں موجود منشیات کو شہد ظاہر کیا تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔



