پاکستانتازہ ترین

ملک میں آئندہ دو روز کے دوران بارش کا نیا اسپیل داخل ہونے کی پیشگوئی

لاہور: ملک میں ایک بار پھر بادل برسنے کو تیار ہیں کیونکہ بارش برسانے والا ایک اسپیل آئندہ 2 روز بعد ملک میں داخل ہورہا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ لاہور اکرام الدین کا کہنا ہے کہ ملک میں 21 مارچ کو بارش کا ایک نیا اسپیل داخل ہو رہا ہے اور بارش کا یہ اسپیل 3 دن تک رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ اس اسپیل کے تحت کے پی کے، اسلام آباد، کشمیر اور پہاڑی علاقوں پر بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ مارچ کے آخر تک وقفے وقفے سے بارش کے چھوٹے چھوٹے اسپیل آنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker