پاکستانPunjab

گوگل فار ایجوکیشن کے وفد کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں کروم بُک فیکٹری لگانے کی پیشکش کردی

پنجاب میں گوگل کی جانب سے گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے گوگل فار ایجوکیشن اور ٹیک ویلی کے اعلیٰ سطح وفدنے ملاقات کی اور تعلیم اور خاص طور پر بچیوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کو متاثر کن قراردیا۔

ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں 3 بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے۔

طلبہ کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹول کٹ اور’جیمنی اے آئی‘ بھی انسٹال کیا جائے گا، انگلش لرننگ کے لیے’ریڈ آلانگ‘ سافٹ ویئر بھی گوگل کروم بک میں میسر ہوگا جبکہ ’کینوا‘سافٹ ویئر بھی مہیا کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعلیم کے فروغ کے لیے گوگل فار ایجوکیشن کی معاونت کو سراہا۔

گوگل فارایجوکیشن کے وفد نے بریفنگ میں بتایا کہ گوگل فارایجوکیشن نے پنجاب میں سرکاری سکولوں کے 2 ہزار سے زائد ٹیچرز کو ٹریننگ دی ہے جبکہ دیگر اساتذہ کو بھی آئی ٹی ٹریننگ دی جارہی ہے۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کررہے ہیں، پنجاب کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری کے قیام کے لیے بھرپور معاونت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker