پاکستانتازہ ترین

فیصل آباد : فیکٹری میں دھماکا، دو مزدور جاں بحق

فیصل آباد کے علاقے مکوآنہ میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے سے 15 سالہ لڑکے سمیت 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مکو آنہ کے علاقہ کھرڑیانوالہ بائی پاس کے قریب واقع آتشبازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں زوردار دھماکے سے آگ لگ گئی اور پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کے نتیجے میں فیکٹری میں کام کرنے والے 2 مزدور 15 سالہ ضیا اور 34 سالہ شہباز جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے 5 گاڑیوں کی مدد سے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

سرچ آپریشن کے دوران دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں ملبے سے ملیں، جنہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker