World

سعودی عرب نے سال 2025 میں تقریباً 2 کروڑ غیر ملکی حجاج اور معتمرین کی میزبانی کی

سعودی عرب نے سال 2025 کے دوران بیرونِ ملک سے آنے والے تقریباً 2 کروڑ حجاج اور معتمرین کی میزبانی کی۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی قومی مرکز برائے کارکردگیِ سرکاری ادارہ جات (اداء) کا کہنا ہے کہ سال 2025 میں ایک کروڑ 95 لاکھ غیر ملکی حجاج اور عمرہ زائرین کی میزبانی کی گئی۔

ادارے کی رپورٹ کے مطابق فراہم کی جانے والی خدمات پر زائرین کے اطمینان کی شرح 90 فیصد سے زائد رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زائرین کی خدمت کے پروگرام کے تحت زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات پر حجاج کی اطمینان کی شرح 91 فیصد جبکہ معتمرین میں یہ شرح 94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار منصوبہ بندی اور عملی اقدامات کے معیار کے ساتھ ساتھ 60 سے زائد اداروں کے باہمی تعاون سے مربوط خدمات کی فراہمی کا ثبوت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker