پاکستانتازہ ترین

صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کرلیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کرلیا۔

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس 9 اپریل منگل کی صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں نئے اراکین کی حلف برداری ہوگی اورساتھ ہی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایوان بالا (سینیٹ) کی 30 نشستوں پر الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہےجس کے سینیٹرز کی تعداد 24 ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی تعداد 19 جبکہ مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی تعداد بھی 19ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیئر رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ نامزد کیا ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker