پاکستانتازہ ترین

کمشنرکراچی کا 23 اپریل کو شہر میں عام تعطیل کا اعلان

کمشنرکراچی نے 23 اپریل (منگل)کو شہر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں تمام نجی اور سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

23 اپریل کو غیر ملکی معززین کی آمد پر کمشنر کراچی ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

خیال رہےکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایرانی صدر دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد ، لاہور اور کراچی جائیں گے۔

23 اپریل منگل کو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچیں گے۔کراچی میں ایرانی صدر کی وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سےملاقاتیں ہوگی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی میں مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker