انٹرنیشنلتازہ ترین

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنےکے فیصلے پر اسرائیل کی یورپی ممالک کی مذمت

یورپی ممالک کی جانب سے فسلطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کے امکان پر اسرائیل کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا ہے۔

جمعے کے روز اسپین کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اسپین مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی خاطر آئرلینڈ، مالٹا اور سلوینیا کے ساتھ مل کر مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کو فلسطینی ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کو تیار ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سےکہا گیا ہے کہ یورپی ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ دہشت گردی کے لیے انعام ہے جس سے علاقائی عدم استحکام بڑھےگا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر کے حملے کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے حماس اور دیگر تنظیموں کو یہ پیغام جائےگا کہ اسرائیلیوں پر حملے کرنے کا جواب فلسطینیوں کی سیاسی حمایت کی صورت میں ملےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker