پاکستانتازہ ترین

موٹروے افسر پر گاڑی چڑھانے کے بعد روپوش ہونے والی خاتون گرفتار

ٹول پلازہ پر آپے سے باہر ہونے کے بعد موٹروے افسر پر گاڑی چڑھانے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ملوث خاتون کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، خاتون کی موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کے بعد اس پر گاڑی چڑھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

موٹروے پولیس افسر کی مدعیت میں 2 جنوری کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، خاتون کے خلاف 4 دفعات کے تحت مقدمہ نصیرآباد پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔

خاتون کو موٹروے پولیس اہلکاروں نے تیزرفتاری کے باعث ٹول پلازہ پر روکا تھا۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے خاتون روپوش ہوگئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker