بزنسپاکستانتازہ ترین

سونا پھر مہنگا ہوگیا

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا دوسرے روز بھی مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 905 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے کے بعد 2302 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2371.94 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker