پاکستانتازہ ترین

کراچی اور لاہور میں پاسپورٹ بنانے والے افراد کے لئے اچھی خبر

وفاقی وزارت داخلہ نے کراچی اور لاہور میں ایک ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹےکھلا رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ عوام کی سہولت کےلیے لاہور اور کراچی میں ایک ایک پاسپورٹ آفس 24گھنٹے کھلا رہےگا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے پاسپورٹ دفتر کھلا رہنے سے شہری کسی بھی وقت پاسپورٹ بنوا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام پاسپورٹ تک شہریوں کی فوری رسائی آسان بنانےکے لیےکیا جا رہا ہے۔ کراچی میں عوامی مرکز شارع فیصل پر قائم ریجنل پاسپورٹ آفس اور لاہور میں گارڈن ٹاؤن کا ریجنل پاسپورٹ آفس 24 گھنٹےکھلا رہےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker