پاکستانتازہ ترین

سابق نگران وزیر کوثر عبداللہ کا گندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار

سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نگران دور میں وزیر کو دکھائے بغیر سمری منظور کرنے کا کلچر فروغ پا چکا تھا،سیکرٹریز اور اسٹیبلشمنٹ ایسا یہ کہہ کر کرتے تھے کہ نگران وزیر تو 4 دن کیلئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے گندم درآمد کرنے کی مخالفت کی تھی جبکہ نجی شعبے کو گندم منگوانے کی اجازت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دی تھی۔

دوسری جانب سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ میں از خود بھاگا بھاگا کمیٹی میں نہیں جائوں گا،اگر مجھے کمیٹی باضابطہ طلب کر ے گی تو میں ضرور پیش ہوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker