پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم سے جے یو آئی (ف) کے وفد کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن (جے یو آئی ف) کے رہنما مولاناعبدالغفور حیدری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی، اس دوران بلوچستان کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنے کے لیے سیاسی قوتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح وبہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker