پاکستانتازہ ترین

مری کے مانگا جنگل میں دوسری مرتبہ آگ بھڑک اٹھی

مری کے مانگا جنگل میں دوبارہ آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک بڑا رقبہ آگ کے شعلوں کی زد میں آگیا۔

مری ایکسپریس وے سے کے قریب واقع مانگا جنگل میں رات گئے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ جنگل میں لگی آگ کے شعلے میلوں دور سے دکھائی دے رہے ہیں۔ مانگا جنگل میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

ریسکیو ٹیمیں کی بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ بڑے رقبے پر آگ لگنے کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مانگا جنگل آتشزدگی سے چرند پرند اور جنگلی حیاتیات کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو کی امدادی ٹیمیں اور محکمہ جنگلات کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

خیال رہے کہ آئے روز آتشزدگی سے مری کے جنگلات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker