پاکستانتازہ ترین

پورے پنجاب میں فری وائی فائی کی سہولت فراہم کریں گے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نشانیاں آئی ٹی (انفارمیشن ٹیکنالوجی) اور فری وائی فائی ہے۔ لاہور میں 100 سے زیادہ جگہوں پر فری وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی گئی، جلد ہی پورے شہر کو فری وائی فائی کی سہولت دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف اڑھائی ماہ کی کم مدت میں پاکستان کے پہلے آئی ٹی سٹی کا افتتاح کر دیا ہے، نوازشریف نے نئے جدید پاکستان کی بنیاد رکھی تھی، وہ تھری جی، فور جی اور فائیو جی نواز شریف پاکستان میں لیکر آئے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی سٹی 853 ایکڑ پر مشتمل ہے، اور اس میں دس سال کیلئے ٹیکس فری ہے۔دنیا کی بہترین آئی ٹی کی بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی میں دلچسپی کااظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker