اسلام آباد: مارگلہ ہلز چار مختلف مقامات پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
ترجمان سی ڈی اے نے بتایا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں 200 سےزائد فائر فائٹرز نے حصہ لیا، این ڈی ایم اے نے آگ پر قابو پانے کیلئے ہیلی کاپٹرز مہیا کئےتھے۔
ترجمان کے مطابق آگ چار مختلف مقامات پر لگی ہوئی تھی، زمینی رابطہ نہ ہو نے کے باعث آگ بجھانے میں دشواری پیش آرہی تھی ، 6 ایوی ایشن اسکوارڈن اور پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے آگ بجھانے ميں مدد کی ہے۔
ترجمان کے مطابق سی ڈی اے کے فائر فائٹرز کولنگ آپریشن میں مصروف رہے جبکہ ڈائریکٹر فار پروٹیکشن اور ڈی جی انوائرمنٹ خود بھی موقع پر موجود رہے۔
دوسری جانب وزیراعظم نے مارگلہ پہاڑیوں پرلگی آگ پرقابوپانےپرمتعلقہ اداروں وافسران کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افسران واہلکاروں کی آگ بجھانےکیلئےکوششیں قابل ستائش ہیں، ہم پاک فوج کی جانب سےآگ بجھانےکیلئےہیلی کاپٹرزکی فراہمی پرشکرگزارہیں۔
شہباز شریف نے آگ سےجنگلات کوپہنچےنقصان کاتعین کرکےازالےکیلئےاقدامات کرنے اورزخمی جنگلی حیات کوویٹرنری ڈاکٹرزطبی امدادفراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔



