پاکستانتازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم لندن سے امریکا پہنچ گئی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم لندن سے امریکا پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ یورپ میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے بعد لندن سے امریکا پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ڈیلس پہنچ گئی ہے، جہاں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں پاکستان کا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا سے ڈیلس میں ہی ہو گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہورہا ہے، ایونٹ یکم جون سے شروع ہوگا۔

پاکستان نے دورہ یورپ میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی جبکہ گرین شرٹس کو انگلینڈ نے 4 میچز کی سیریز میں 2 صفر سے شکست دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker