پاکستان
اسلام آباد ائیرپورٹ پر غیر ملکی ائیرلائن کا طیارہ ہولناک حادثے سے بچ گیا

اسلام آباد ائیرپورٹ پر غیر ملکی ائیر لائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران ہولناک حادثے سے بچ گیا۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ائیر ٹریفک کنٹرولرکے بروقت اقدام نے طیارے کو بند رن وے پر لینڈنگ کرنے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق سعودی ائیرلائن کی پرواز نمبر 728 جدہ سے اسلام آباد پہنچی تھی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ کا رن وے 28 لیفٹ مرمت کے لیے بند ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے رن وے 28 لیفٹ بند ہونے اور رن وے 28 رائٹ کھلے ہونےکا نوٹم بھی جاری کیا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی ائیرلائن کے پائلٹ نے لینڈنگ اپروچ 28 رائٹ کے بجائے 28 لیفٹ کے بند رن وےکی بنائی۔کنٹرول ٹاور پر موجود ائیرٹریفک کنٹرولر نے طیارے کے پائلٹ کو غلط رن وے پر ہونےکا بتایا۔



