مٹیاری: بھٹ شاہ میں سلنڈرکی دکان میں دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق سلنڈرکی دکان میں دھماکے کے بعد آگ آگ لگ گئی تھی جسے قابو پالیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ واقعہ میں 7افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کی جانب سے سول اسپتال حیدرآباد میں زیر علاج بھٹ شاہ حادثے میں زخمیوں کی تفصیلات کے مطابق زخمیوں میں سے 65 سالہ اللہ بخش، 36 سالہ دلبر اور 35 سالہ محمد صالح کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے۔



