پاکستانتازہ ترین

پاکستان کا ہائی ٹو میڈیم ائیر ڈیفنس ویپن سسٹم کا پہلا کامیاب تجربہ

پاکستان نے ہائی ٹو میڈیم ائیر ڈیفنس ویپن سسٹم کا پہلا کامیاب تجربہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مشق البیزا 3 کے دوران مختلف ائیر ڈیفنس ویپن سسٹمز کا مشاہدہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سونمیانی میں آرمی ائیر ڈیفنس سسٹم کے مربوط فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

مشقوں میں ہائی ٹو میڈیم ائیر ڈیفنس ویپن سسٹم، لو ٹو میڈیم ائیر ڈیفنس سسٹم، شارٹ رینج ائیر ڈیفنس سسٹم اور ایکسٹینڈڈ شارٹ رینج ائیر ڈیفنس سسٹم شامل ہیں۔

آرمی چیف نے اہداف کے حصول میں کور آف آرمی ائیر ڈیفنس کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے بھی بات چیت کی اور کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج پاکستان کے خلاف کسی بھی خطرے کو روکنے اور اس کا جواب دینے کے لیے اپنے دفاعی نظام میں جدت لارہی ہے۔

کور کمانڈر کراچی، کمانڈر آرمی ائیر ڈیفنس، انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن اور انسپکٹر جنرل آرمز نے بھی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آرمی ائیر ڈیفنس سینٹر کا بھی دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال کو آرمی ائیر ڈیفنس کور کے کرنل کمانڈنٹ کے طور پرتعینات کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker