پاکستانتازہ ترین

کراچی: پیٹرول پمپ پر فائرنگ سے بائیک رائیڈر جاں بحق

کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں پیٹرول پمپ پر فائرنگ سے بائیک رائیڈر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پیٹرول ڈلوانے کے دوران موٹر سائیکل سوار افراد کی پمپ ملازم سے تکرار ہوئی جس پر وہاں موجود شہریوں نے ملازم اور موٹرسائیکل سوار افراد میں صلح کرائی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ موٹرسائیکل سوار افراد نے پیٹرول پمپ سے نکلتے ہی فائرنگ کردی جس سے پمپ پر کھڑا بائیک رائیڈر ذیشان کمر میں گولی لگنے سےجاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے پیٹرول پمپ ملازم عمیر زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور موقع سے فوٹیج اکٹھی کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker