صحت

کراچی میں بارشوں کے بعد جلدی امراض میں اضافہ

کراچی: بارشوں کے بعد شہر میں جلدی امراض کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

ماہر جلدی امراض ڈاکٹرعبداللہ یحییٰ نے بتایا کہ چمڑا اسپتال میں روزانہ جلدی امراض کے شکار  5 ہزار مریض آرہے ہیں، مریضوں کی تعداد میں برسات کے بعد زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹرعبداللہ کا کہنا تھا کہ گندے پانی اور کھلے مین ہولز کی وجہ سے فنگل اور بیکٹیریل انفیکشنز بڑھ رہے ہیں جب کہ ٹھہرے ہوئے پانی سے  پیراسائٹک انفیکشنز میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

 

اس کے علاوہ ماہر جلدی امراض ڈاکٹر رابعہ نے بتایا کہ سول اسپتال کی او پی ڈی میں روز 500 سے 600 مریض اور جناح اسپتال میں جلدی امراض میں مبتلا 600 سے زائد مریض روز آرہے ہیں۔

ڈاکٹر رابعہ نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آلودہ پانی اور گندی جگہوں سے بچنا انتہائی ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker