پاکستانتازہ ترین

ایم این اےکوپارلیمنٹ لاجزمیں دل کادورہ پڑا، غلط پارکنگ کے باعث ایمبولینس اندر نہ آسکی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) ممتاز مصطفیٰ انتقال کرگئے، انہیں پارلیمنٹ لاجز میں دل کا دورہ پڑا، پارلیمنٹ لاجز کے کار پورچ میں ارکان اسمبلی کی گاڑیوں کی غلط پارکنگ کے باعث ایمبولینس اندر نہ آسکی۔

حد تو یہ ہےکہ اسٹریچر تک اندر لے جانے کی جگہ نہ ہونے کے باعث ممتاز مصطفیٰ کو کندھوں پر ایمبولینس تک پہنچایا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان سمبلی نے مرحوم رکن اسمبلی کو خراج تحسین پیش کیا،ساتھ ہی گاڑیاں غلط پارک کرنےوالے ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پہلے بھی نوپارکنگ سے گاڑیاں اٹھوائی تھیں، لگتا ہے اب مستقل کار لفٹر منگوانا پڑےگا۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker