
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار خالد انعم نے کارساز واقعے پر دل دہلا دینے والی شاعری پیش کی۔
خالد انعم نے کہا کہ کارساز کا حادثہ بہت چونکا دینے والا، درد اور دکھ دینے والا ہے جو لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے گاڑی چلانے والی خاتون کی طرفداری کی ہے جس پر میں نے چند اشعار لکھے ہیں۔
خالد انعم نے اپنی شاعری پیش کرتے ہوئے کہا کہ
سستی تو نہیں تھی میری گاڑی کسی جاں سے
اس بات کا کرتا نہیں کیوں کوئی بھی احساس
مارا گیا غریب جو غربت بھی تو مری
احسان فراموش ہیں پروردہ افلاس
کیا سوچ کر سڑک کے بیچ جارہے تھے وہ
ہیلمٹ تلک تو تھی نہیں دختر پدر کے پاس
رہتے نہیں کیوں اپنے علاقوں میں یہ غریب
آتے ہیں کس لیے یہاں کرنے کو چپ و راس
کیڑے حدوں سے اپنی جب بھی باہر آئیں گے
یونہی کچل کچل کے وہ پھر مارے جائیں گےانہوں نے اپنی ویڈیو کے آخر میں کہا کہ لوگ ایسا بھی سوچتے ہیں، ساتھ ہی اداکار نے مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی۔



