Quetta

مغوی مصور خان کے اغوا و قتل میں ملوث اہم ملزم یونس پولیس مقابلے میں مارا گیا ,ڈی آئی جی پولیس اعتزاز گورایا

کوئٹہ میں ڈی آئی جی پولیس اعتزاز گورایا اور حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مغوی مصور خان کے اغوا و قتل میں ملوث اہم ملزم یونس پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دیگر ملزمان میں طیب شاہ (رہائشی باجوڑ) شامل ہےجس کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ایک اور ملزم بشام کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر لے لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے اور کیس کی تفتیش تیزی سے جاری ہے۔ ترجمان شاہد رند نے کہا کہ مصور خان کی شہادت پر گہرا دکھ ہے اور حکومت متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker