پاکستانتازہ ترین

27 فیصد ٹیکس عائد، ٹرک اوربس کے پارٹس بنانے والی کمپنی نے پیداواری پلانٹ بند کردیا

لاہور میں ٹرک اوربس کے پارٹس بنانے والی کمپنی نے پیداواری پلانٹ غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا۔

کمپنی انتظامیہ کے مطابق ہماری ٹریکٹر کی صنعت پر 27 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے جو ناجائز ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا ہے پیدواری پلانٹ 26 اگست سے غیرمعینہ مدت تک بند رہے گا۔

دوسری جانب اس معاملے پر وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار رانا تنویرحسین نے کہا کہ یہ معاملہ میرے علم میں ہے اور اس کا جائزہ لے رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکسز کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں، کمپنی کی انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کرجلد معاملہ حل کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker