پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ، فیکٹری کی چھت گرنے سے 5 مزدور جاں بحق

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 5 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے علاقے ہمک میں پیش آیا ،ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق مزدوروں میں 4 تونسہ شریف کے اور ایک کراچی کے علاقے ملیر کا رہائشی تھا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ایک مزدور تاحال ملبے تلے دبا ہوا ہے جسے نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فیکٹری کی چھت گرنے کے واقعے میں 2 مزدوروں کو بچا لیا گیا ہے ، جاں بحق ہونے والوں میں لکی، سجاد، کبیر اور اعجاز شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker