پاکستانتازہ ترین

سودی نظام ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف بینکوں کی اپیلیں جلد نمٹائی جائیں، مولانا فضل الرحمان کا چیف جسٹس کو خط

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی شریعت عدالت کے سودی نظام ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف بینکوں کی اپیلیں جلد نمٹائی جائیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسٰی کے نام خط میں سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ وفاقی شریعت عدالت نے گذشتہ سال فیصلے میں مالیاتی نظام 5 سال کے اندر سود سے پاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

خط میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کیلئے اقدامات کرے۔

مولانا فضل الرحمان نے خط میں کہا کہ ختم نبوتﷺ سے متعلق آپ کا آخری مختصر فیصلہ لائق تحسین ہے۔ تفصیلی فیصلہ جلدی جاری کرنے سے مسلمانان پاکستان پوری طرح مطمئن ہوجائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker