پاکستانتازہ ترین

غازیانِ 1965 کی شجاعت کو قوم کا سلام

یومِ دفاع کے موقع پر 1965 کے تاریخ ساز معرکے میں سرخرو ہونے والے غازیوں نے اپنے احساسات کا اظہار کیا۔

غازیانِ وطن صوبیدار ریٹائرڈ میجرعلی شان کا کہنا تھا کہ”جب پتہ چلا کہ بھارت نے اپنی فوج لاہور اور سیالکوٹ بارڈر پر بھیجی ہے تو ہم نے بھی رائے ونڈ کی جانب واپسی اختیار کی۔

نائب رسالدار ریٹائرڈ غیاث محمد کا کہنا ہےکہ جب ہمیں پتا چلا کہ بارڈر پر دشمن گڑبڑ کر رہا ہے تو ہم نے بھی اپنی تیاری پکڑ لی، چھمب جوڑیاں کے مقام پر دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا اور پاکستان کا جھنڈا لہرایا،

اس وقت صرف پاکستان آرمی نہیں بلکہ بچہ بچہ جوش میں تھا، جہلم کے مقام پر ہمیں حکم ملا کہ فوراً حفاظتی اقدامات کے لئے تیار ہو جاؤ،

نائب صوبیدارریٹائرڈ عبدالحفیظ نے کہا اس وقت ہر پاکستانی میں نہایت جوش اور جذبہ تھا جس کی وجہ سے ہم نے جنگ جیتی،پوری قوم اس وقت بھی اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

سپاہی ریٹائرڈ عبدالوحید نے کہا ہمارے جوانوں نے وہ کر دکھایا جس کی مثال نہیں ملتی، ٹینکوں کے آگے لیٹ گئے،پاک فوج نے دشمن کے تمام ٹینک تباہ کر دئیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker