پاکستانتازہ ترین

پی ایس ایل 9 : ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 9 کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 9کی 2 ٹاپ ٹیمیں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کوالیفائر میں مدمقابل ہیں۔جہاں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، طیب طاہر کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، نوین الحق اور ایمل خان کی جگہ پال والٹر اور سلمان ارشاد کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پشاور زلمی کی اننگز
ملتان سلطانز کے خلاف پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 146 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ کیڈمور نے 24، محمد حارث نے 22، صائم ایوب ایک، حسیب اللہ 3، رومین پاؤل 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پال والٹر اور لوک ووڈ 14، 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جارڈن اور اسامہ میر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ڈیوڈ ولی، محمد علی اور عباس آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker