پاکستانتازہ ترین

پی ایس ایکس: 100 انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس اضافے سے نئی بلندی پر پہنچ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی نیا ریکارڈ بن گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

100 انڈیکس نے کاروباری دن کے آغاز میں 513 پوائنٹس کے اضافے کے بعد پہلی بار 85 ہزار 423 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کی۔

کاروبار کےدوران 100 انڈیکس میں 633 پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے اور انڈیکس 85 ہزار 543 کی نئی سطح عبور کرچکا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس اس وقت 124 پوائنٹس اضافے سے 85 ہزار 34 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

گزشتہ روز انڈیکس نے کاروباری دن میں پہلی بار 85 ہزار 47کی بلند ترین سطح بنائی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1378 پوائنٹس اضافے سے 84910 پر بند ہوا ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بازار کا رجحان مثبت ہے، آئی ایم ایف معاہدے کی پہلی قسط بھی موصول ہوچکی ہے جب کہ اب پاکستان نے ایک سال کے لیے 3.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرض بشمول سعودی تیل کی سہولت کے حوالے سے وعدے حاصل کر لیے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ کا رجحان کافی مثبت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker